دیباچہ

واپس - فہرست مضامین

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 

دیباچہ

 

 

 

تعریف اُس ذاتِ پاک کی جس نے قرآن مجید اپنے بندے محمد رسول اللہﷺ پر نازل فرمایا اور ہدایت دی کہ کتاب و سنت اور روشِ صحابہ ؓ  کی اتباع کی جائے۔

دشمنانِ اسلام نے دورِ صحابہ ؓ کے بعد دین ِ اسلام اور مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے کے لئے موضوع (من گھڑت ) روایات کا رواج ڈال دیااور مسلمان گھڑی ہوئی ( موضوع) روایات کو رسول اللہ ﷺکا ارشاد سمجھ کر اسی پر عمل پیرا ہوگئے ۔ کئی صدیوں سے مسلمانوں میں باطل عقیدہ جو کتاب ِ الٰہی اور سنت ِ رسول ‘ روشِ صحابہؓ کے خلاف راسخ ہوچکا ہے ۔ اپنے آپ کو حاملانِ کتاب و سنت اور روشِ صحابہؓ کہنے والے خواص اور عوام اِلَّا مَا  شَا ئَ اللّٰہ‘ کلام الٰہی کی پیروی کرنے اپنے عقیدہ و افعال ‘ کتاب اللہ کے مطابق اختیار کرنے کی بجائے موضوع ( گھڑی ہوئی ) روایات کا سہارا لے کر راہِ راست سے ہٹ چکے ہیں۔ حقیقت واقعہ یہ ہے کہ اُخروی زندگی پیشِ نظر رکھتے ہوئے اپنی زندگی کی اصلاح کرتے۔

کلامِ الٰہی سامانِ ہدایت ہے۔ چنانچہ بقرہ ۱۸۵ میں فرمایا گیا کہ رمضان ہی کا مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا، قرآن جس میں انسانوں کے لئے ہدایت ہے اور ہدایت بھی بالکل کھلی کھلی ( یہ کرو ۔ یہ مت کرو ) اور ہدایت و گمراہی کو کھول کر بتانے والی کتاب ہے۔

 

وَمَا تَوْفِيْقِيْٓ اِلَّا بِاللہِ۝۰ۭ ۝۸۸ (ھود)

اور مجھے توفیق کا ملنا اللہ ہی کے فضل سے ہے۔